کوہاٹ: غیرقانونی مائننگ کیخلاف آپریشن کےلیے جانے والی پولیس وین پر فائرنگ، ڈی ایس پی سمیت 10 اہلکار شہید

پی آر او پولیس نے کہا شہید ہونے والوں میں ڈی ایس پی گمبٹ حیدر زمان، سب انسپکٹر مختیار بھی شامل ہیں


ویب ڈیسک November 11, 2026

کوہاٹ میں کمبٹ کوہاٹ کے علاقے میں غیر قانونی مائننگ کے خلاف آپریشن کے لئے جانے والی پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے تنیجے میں 10 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

ترجمان کوہاٹ پولیس نے کہا کہ پولیس کی گاڑیاں بھی جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوگئیں، دہشت گردوں کی طرف سے پولیس پر فائرنگ جاری ہے جب کہ پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے۔

ترجمان پولیس نے کہا کہ کوہاٹ اور کرک کے درمیان واقع علاقہ دربوکچ جلندھر بانڈہ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے واقعے میں 6 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

شہید ڈی ایس پی کی تصویر

شہید ڈی ایس پی کی تصویر

کوہاٹ پولیس غیر قانونی گولڈ مائنینگ پر چھاپہ مارنے گئی تھی، ذرائع نے کہا کہ کوہاٹ پولیس کی گاڑیوں کو بھی جلایا گیا۔

پولیس پر حملے کے بعد ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، پی آر او پولیس نے کہا کہ شہید ہونے والوں میں ڈی ایس پی گمبٹ حیدر زمان، سب انسپکٹر مختیار بھی شامل ہیں، شہدا کی تعداد 10 ہوگئی۔