مشتعل جتھہ تیار کرکے پرتشدد کارروائی کی منصوبہ بندی کا الزام ، پی ٹی آئی کی خاتون رہنما لاہور سے گرفتار 

پولیس نے کہا کہ پی ٹی آئی کی خاتون رہنماء کی مشتعل جتھے تیار کرنے کی مبینہ آڈیو بھی سامنے آئی


سید مشرف شاہ November 11, 2026

مشتعل جتھہ تیار کرکے پولیس اور اسلام آباد کی جانب پر تشدد کارروائی کی منصوبہ بندی کے الزام پر ڈیفنس میں درج مقدمہ کی نامزد ملزمہ فاطمہ حیدر لاہور سے گرفتار کرلی گئیں۔

تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی فاطمہ حیدر کو منصوبہ بندی کا ماسٹر  قرار دیا گیا،  پولیس ذرائع نے کہا کہ ملزمہ کو کوئنز روڈ کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے کہا کہ پی ٹی آئی کی خاتون رہنماء کی مشتعل جتھے تیار کرنے کی مبینہ آڈیو بھی سامنے آئی، فاطمہ حیدر کے خلاف ڈیفنس اے میں بغاوت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔