اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس، ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ مکمل

ملزم احسن کا لاہور فرانزک لیب میں ایک گھنٹے سے زائد دورانیے پر مشتمل پولی فرافک ٹیسٹ ہوا، پولیس ذرائع


عمران اصغر November 11, 2026
فوٹو: فائل

راولپنڈی میں قتل ہونے والی اینکر پرسن ربیعہ احسن کے زیر حراست ملزم احسن کا لاہور فرانزک لیب میں پولی گرافک ٹیسٹ مکمل کرلیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاہور فرانزک لیب میں ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ ایک گھنٹے سے زائد دورانیے پر مشتمل تھا اور ٹیسٹ کے دوران ملزم کے بلڈ پریشر، دل کی دھڑکن، نبض اور مختلف حرکات مشاہدہ کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ماہرین نے ٹیسٹ کے دوران ملزم سے وقوع کے روز پیش آنے والے مختلف پہلوؤں پر سوالات کیے۔

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ مکمل ہونے پر ممکنہ طور پر کچھ دیر بعد ملزم احسن کو واپس راولپنڈی منتقل کیا جائے گا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم احسن کے پولی گرافک ٹیسٹ کی رپورٹ 3 دن بعد ملے گی اور پولی گرافک ٹیسٹ کی رپورٹ ماہرین لکھیں گے۔