پاکستان کرکٹ کے اسٹار عرفات منہاس نے کہا کہ اگر آپ ایک پراپر آل راؤنڈر ہیں اور ٹیم میں کھیل رہے ہیں تو میرا خیال ہے کہ میں کوشش کرتا ہوں کہ بولنگ اور بیٹنگ میں اپنا 100 پرسنٹ دوں ۔
انہوں نے کہا کہ ایک پراپر آل راؤنڈر یہی ہے کہ جب وہ بیٹنگ کر رہا ہو تو پراپر بیٹنگ کرے نہ کہ ایسا ہو کہ آپ کے ساتھ کوئی پراپر بیٹسمین کھیل رہا ہو اور آپ اس کو کھلا رہے ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ جب میں بولنگ کرتا ہوں تو میں ٹیم میں پراپر بولر کے طور پر کھیلتا ہوں، انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ پراپر آل راؤنڈر یہی ہے کہ وہ دونوں میں پراپر کارگردگی دکھائے۔
میچ کے بعد گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھ سے پہلے جو بیٹسمین بیٹنگ کر کے گئے تھے میں ان کو دیکھ رہا تھا ، انہوں نے جس طرح سے پلیٹ فارم سیٹ کیا تو مجھے اتنی مشکل نہیں ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی اسکلز کو بیک کیا اور اپنی گیم پلان پر فوکس کیا نہ کہ میں ڈیفنسیو موڈ پر چلا گیا کیونکہ مجھے پتہ تھا کہ میں اٹیکنگ کرکٹ کھیل سکتا ہوں اور اسی نے میری مدد کی۔