30 سال سے زائد فوج میں خدمات دینے والے بریگیڈیئر (ر) وقار احمد پی آئی اے میں اہم عہدے پر تعینات

موٹر ٹرانسپورٹ، سیکیورٹی اینڈ ویجیلنس اور فیسیلٹیز مینجمنٹ کے شعبے ان کے ماتحت ہوں گے


آفتاب خان November 12, 2026

پی آئی اے میں جی ایم سیکورٹی ویجلنس کے عہدے پر اہم تقرری کردی گئی۔

پی آئی اے نے بریگیڈیئر (ر) وقار احمد کو جنرل منیجر کارپوریٹ سروسز، سیکیورٹی اینڈ ویجیلنس تعینات کردیا، بریگیڈیئر (ر) وقار احمد پاک فوج میں 30 سال سے زائد خدمات انجام دے چکے ہیں۔

پی آئی اے انتظامیہ نے کہا کہ سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی، انٹیلی جنس اور وی وی آئی پی پروٹیکشن کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، جی ایم سیکورٹی وقار احمد براہ راست چیف ایگزیکٹو آفیسر کو رپورٹ کریں گے۔

موٹر ٹرانسپورٹ، سیکیورٹی اینڈ ویجیلنس اور فیسیلٹیز مینجمنٹ کے شعبے ان کے ماتحت ہوں گے، نئی تقرری سے ایئرلائن کی سیکیورٹی اور کارپوریٹ سروسز مزید مستحکم ہوں گی۔