کراچی: تیز رفتار واٹر ٹینکرکی ٹکرسے راہ گیر بزرگ شہری جاں بحق ہوگیا

نارتھ ناظم آباد بلاک ایس شپ اونر کالج کے قریب ٹریفک حادثے میں راہ گیربزرگ شہری جاں بحق ہو گیا


اسٹاف رپورٹر November 12, 2026

نارتھ ناظم آباد شپ اونر کالج کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکرکی ٹکرسے راہ گیر بزرگ شہری جاں بحق ہوگیا۔

نارتھ ناظم آباد شپ اونر کالج کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکرکی ٹکرسے راہ گیر بزرگ شہری جاں بحق ہوگیا، ۔تفصیلات کے مطابق شاہراہ نورجہاں تھانے کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایس شپ اونر کالج کے قریب ٹریفک حادثے میں راہ گیربزرگ شہری جاں بحق ہو گیا۔

ان کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعےعباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی بزرگ شہری کی  شناخت 65 سالہ عبدالحبیب ولد سِید حبیب کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او شایراہ نورجہاں راؤ سرفرارکے مطابق  حادثہ تیزرفتار ٹینکر کی ٹکر کے باعث پیش آیا،حادثے کے بعد واٹرٹینکرکا ڈرائیورموقع پرسے فرارہوگیا پولیس نے موقع پر پہنچ کرواٹرٹینکرکو قبضے میں لیکرتھانے منتقل کردیا اوراس کے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔