وفافی وزیر داخلہ کی نوابشاہ میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات ہوئی جس میں محسن نقوی نے اہم شخصیت کا پیغام بھی پہنچا دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی لاہور سے اچانک خصوصے طیارے کے ذریعے نوابشاہ پہنچے۔ جہاں وہ ایئرپورٹ سے زرداری ہاؤس روانہ ہوئے۔
صدر مملکت آصف زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات تقریبا 59 منٹ جاری رہی جس میں انہوں نے اہم شخصیت کا پیغام پہنچایا جبکہ ملاقات کے دوران نئے صوبوں کے قیام سے متعلق ریفرنڈم کے معاملے پر صدر کو اعتماد میں لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے جے یو آئی کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے بھی صدر پاکستان آصف علی زرداری سے گفتگو کی۔ اس ملاقات کے بعد وزیر داخلہ زرداری ہاؤس سے واپس ایئرپورٹ روانہ ہوئے۔
زرداری ہاؤس کے ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری نے اپوزیشن پارٹیوں سے مذاکرات کے لئے زور دیا کہ مذاکرات سے معاملات حل کرنے پر زور دیا جبکہ ملاقات میں 16دسمبر کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے بھی گفتگو اور 28 آئینی ویں ترمیم پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔