لاہور:
ملک کے سرکاری اسکولز سوفیصد تعلیمی سہولیات سے محروم، ایک بھی اسکول میں مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت میسر نہیں، 53 فیصد سرکاری سکولوں میں تمام 5 بنیادی سہولیات کا فقدان۔
پنجاب کی صورتحال قدرے بہتر جبکہ بلوچستان اور سندھ کے سرکاری اسکولوں کو شدید انفرا اسٹرکچر بحران کا شکار، بجلی، پینے کا صاف پانی، بیت الخلا، چار دیواری اور محفوظ عمارت شامل ہیں کا جائزہ لیا جائے توملک میں تعلیمی انفراسٹرکچر کے لحاظ سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ بلوچستان ہے جہاں 79 فیصدسکولوں میں بجلی اور 71 فیصد میں پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں۔
41 فیصد پرائمری سکول صرف ایک استاد کے سہارے چل رہے ہیں۔سندھ کے صرف 8 فیصد سرکاری سکولوں میں پانچ بنیادی سہولیات مکمل ، 73 فیصد سکولز میںفقدان جبکہ 45 فیصد پرائمری سکولوں میں صرف ایک استاد ہے۔
کے پی میں فقدان کا تناسب 36 فیصداور 36,967 کلاس رومز کو تعمیرِ نو یا بڑی مرمت کی فوری ضرورت ہے۔
پنجاب میں بنیادی سہولیات کی دستیابی 74 فیصد کے ساتھ دیگر صوبوں سے بہتر ہے۔مانیٹرنگ رپورٹس کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع بشمول لاہور اور بھکر کے کئی سکولوں میں صفائی اور فعال بیت الخلا کے مسائل برقرار ہیں۔