یوکرین میں تقریباً پانچ سال سے جاری جنگ ختم کرانے کی کوششوں کے سلسلے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دو خصوصی سفیروں نے روسی دارالحکومت ماسکو میں صدر ولادیمیر پیوٹن سے اہم ملاقات کی.
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس اور الجزیرہ کے مطابق ملاقات میں جنگ بندی، علاقائی تنازعات، یورپ کی سلامتی اور آئندہ امن مذاکرات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ ملاقات کریملن میں ہوئی۔ پوٹن سے ملاقات تقریباً دو گھنٹے جاری رہی. امریکی وفد میں صدر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور ان کے داماد جیرڈ کشنر شامل تھے۔
کریملن نے مذاکرات کو بامعنی، تعمیری اور مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے یوکرین تنازع کے حل کے لیے براہِ راست بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔