راولپنڈی: تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے سڑک عبور کرنے والی خاتون جاں بحق، ایک شدید زخمی

حادثے کے بعد ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا


عمران اصغر November 13, 2026

راولپنڈی:

راولپنڈی مری روڈ پر تیز رفتار گاڑی نے سڑک عبور کرنے والی دو خواتین کو ٹکر مار دی۔

پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ دوسری شدید زخمی ہوگئی۔

زخمی خاتون کو تشویشناک حالت میں بینظیر بھٹو اسپتال (بی بی ایچ) منتقل کردیا گیا۔

جاں بحق خاتون کی شناخت ثناء سلیم کے نام سے ہوئی جس کا تعلق آزاد کشمیر سے تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد گاڑی کا ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔