بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میں ایک ایسا ریکارڈ اپنے نام کرلیا جسے وہ یقیناً یاد نہیں رکھنا چاہیں گے۔
بھارتی بیٹر ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے گئے میچ میں چار گیندیں کھیل کر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔
اس صفر کے ساتھ ہی ویرات کوہلی نے سابق بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کا ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔
دونوں کھلاڑی اب 20، 20 مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس جا چکے ہیں۔
تاہم کوہلی نے یہ ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے مقابلے میں کہیں کم میچز کھیل کر برابر کیا۔ ٹنڈولکر 463 ون ڈے میچز میں 20 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے تھے جبکہ کوہلی نے صرف 321 میچز میں یہ تعداد حاصل کرلی۔
اس فہرست میں جواگل سری ناتھ 19 صفر کے ساتھ تیسرے، انیل کمبلے اور روہت شرما 18، 18 صفر کے ساتھ مشترکہ طور پر چوتھے نمبر پر ہیں۔