ناروے کے گلوکار ولیم گیمبورگ نے پاکستانی گانا ’ہیر‘ گا کر مداحوں کو خوش کردیا

پاکستانی گانے، گانے کے باعث ولیم گیمبورگ کو حالیہ عرصے میں جنوبی ایشیا میں خاصی مقبولیت حاصل ہوئی


ویب ڈیسک November 13, 2026

ناروے سے تعلق رکھنے والے گلوکار ولیم گیمبورگ نے معروف پاکستانی گانے ’ہیر‘ کو اپنی آواز میں پیش کرکے پاکستانی موسیقی سے اپنی دلچسپی کا ایک اور اظہار کیا ہے۔

ولیم گیمبورگ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو جاری کی، جس میں وہ ’ہیر‘ گاتے دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے ویڈیو کے ساتھ بتایا کہ ان کی آواز میں اس گانے کی مکمل ریکارڈنگ ان کے یوٹیوب چینل پر بھی دستیاب ہے۔

پاکستانی گانے، گانے کے باعث ولیم گیمبورگ کو حالیہ عرصے میں جنوبی ایشیا میں خاصی مقبولیت حاصل ہوئی۔ اکتوبر 2026 کے آخری ہفتے میں لاہور کے دورے کے دوران انہوں نے سُرتال میوزک اکیڈمی کے بچوں کے ساتھ اردو اور پنجابی گانے گائے تھے۔ اس موقع پر بنائی گئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی تھیں۔

ان میں سے ایک مقبول ویڈیو میں بچے پاکستانی گانا ’الفاظ‘ گاتے نظر آئے، جبکہ ولیم گیمبورگ بھی ان کے ساتھ آواز ملاتے اور اس موسیقی سے لطف اندوز ہوتے دکھائی دیے۔ انہوں نے اس تجربے کو یادگار قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس لمحے کو کبھی نہیں بھولیں گے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

واضح رہے کہ پاکستانی گانا ’ہیر‘ گزشتہ سال جنوری میں علی رضا اور شجر حسین کی آواز میں ریلیز ہوا تھا۔