انڈر 19 ایشیا کپ فائنل: پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پچ بیٹنگ کے لیے سازگار لگ رہی ہے اس لیے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کپتان فرحان یوسف


قاسم نقوی November 14, 2026

انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عمان کے شہر الامیرات میں کھیلے جارہے میچ کے لیے ایونٹ کی ناقابل شکست پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

کپتان فرحان یوسف کا کہنا ہے کہ پچ بیٹنگ کے لیے سازگار لگ رہی ہے اس لیے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ وہ پہلے بولنگ ہی کرنا چاہتے تھے۔ بھارتی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ایڈیشن کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو ہی شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹائٹل جیتا تھا۔