لاہور کی نشتر کالونی میں کم سن بچی نور فاطمہ پر تشدد کا مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
14 سالہ نور فاطمہ کی والدہ کی درخواست پر تھانہ نشتر کالونی نے کارروائی کرکے مالک مکان فرزانہ اور ثانیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
والدہ نے بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنانے اور گلے پر چھری چلانے کی کوشش کا الزام لگایا، ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ملزمہ کی گرفتاری کے بعد واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
اس سے قبل فرزانہ کی مدعیت میں بچی اس کی والدہ کے خلاف چوری کا مقدمہ درج ہوا تھا، مدعیہ نے 48 ہزار نقدی، 5.33 تولے سونا اور 14 سوٹ چوری ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ دونوں واقعات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، چوری اور تشدد کے الزامات کی تفتیش انوسٹی گیشن ونگ کے سپرد کر دی گئی، کسی دباؤ یا اثرورسوخ کے بغیر شواہد کی بنیاد پر میرٹ پر کارروائی ہوگی۔