وسیم اکرم اور محمد حفیظ کا سینڈ پیپر تنازع پر ردعمل، کمنز کے مؤقف پر سوالات اٹھا دیے

وسیم اکرم نے کرکٹ شائقین کو مشورہ دیا کہ وہ نئی گیند اور سینڈ پیپر کے ذریعے خود بھی اس فرق کا مشاہدہ کرسکتے ہیں


اسپورٹس ڈیسک November 14, 2026

پاکستان کے سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم نے بال ٹیمپرنگ کے بدنام زمانہ سینڈ پیپر تنازع پر خاموشی توڑتے ہوئے پیٹ کمنز کے بیان پر شکوک کا اظہار کیا ہے۔

وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں کہا کہ کسی بھی تجربہ کار بولر کے لیے گیند کو دیکھ کر یہ پہچاننا مشکل نہیں کہ اسے قدرتی طور پر کھردرا کیا گیا ہے یا سینڈ پیپر سے نقصان پہنچایا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عام حالات میں گیند پر پڑنے والے نشانات اور سینڈ پیپر سے لگنے والی خراشوں میں واضح فرق ہوتا ہے۔

انہوں نے کرکٹ شائقین کو مشورہ دیا کہ وہ نئی گیند اور سینڈ پیپر کے ذریعے خود بھی اس فرق کا مشاہدہ کرسکتے ہیں۔

وسیم اکرم نے واضح کیا کہ ان کا مقصد کسی کی حمایت یا مخالفت کرنا نہیں تاہم آسٹریلوی کرکٹ کی پہچان دیانت داری اور کھیل میں سخت مقابلہ ہے۔

دوسری جانب سابق پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ نے بھی سوشل میڈیا پر سینڈ پیپر تنازع کے حوالے سے پیٹ کمنز کے مؤقف پر تنقید کرتے ہوئے اسے بے معنی قرار دیا۔