این ویڈیا کے بانی کی طلاق کی صورت میں اہلیہ کو کتنی رقم مل سکتی ہے؟

رپورٹ کے مطابق جینسن اور لوری ہوانگ نے تاحال طلاق کا کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا


ویب ڈیسک November 14, 2026

مصنوعی ذہانت کی معروف کمپنی این ویڈیا کے شریک بانی جینسن ہوانگ کی ازدواجی زندگی سے متعلق خبروں نے ان کی اہلیہ لوری ہوانگ کی دولت کے بارے میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

جینسن ہوانگ کی مبینہ بے وفائی اور کمپنی سے استعفے کے بعد ان کی 40 سالہ شادی کے مستقبل پر قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

مختلف رپورٹس کے مطابق جینسن ہوانگ کی مجموعی دولت کا تخمینہ 144 ارب ڈالر لگایا گیا ہے جبکہ طلاق کی صورت میں ان کی اہلیہ کو ممکنہ طور پر 60 ارب ڈالر تک مل سکتے ہیں۔ تاہم یہ محض ایک تخمینہ ہے اور اثاثوں کی قانونی تقسیم پر منحصر ہو گا۔

رپورٹ کے مطابق جینسن اور لوری ہوانگ نے تاحال طلاق کا کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا۔ دونوں کی شادی 1985 میں ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ہیں۔