ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کو نیدرلینڈز کے ہاتھوں شکست

پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 126 رنز بنائے


ویب ڈیسک November 15, 2026

آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کو نیدرلینڈز کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست ہوگئی۔

پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 126 رنز بنائے، قومی ٹیم کی جانب سے گل فیروزہ 23 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

نیدرلینڈز نے 127 رنز کا ہدف 14.5 اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے طوبہ حسن ہی دو کھلاڑیوں کا شکار کر سکیں۔

پاکستان ویمن ٹیم نے ایونٹ میں اب تک بنگلا دیش اور تھائی لینڈ کے خلاف فتح حاصل کی ہے۔