کراچی:
ڈاکس تھانے کے علاقے نیٹی جیٹی پل پر نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق زخمی شخص کو فوری طور سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی کی شناخت 30 سالہ نثار احمد ولد نذیر احمد کے نام سے کی گئی۔
فائرنگ کا واقعہ مبینہ طور پر ڈکیتی کی واردات کے دوران مزحمت پر پیش آیا تاہم ایس ایچ او ڈاکس پرویز سولنگی کا کہنا تھا کہ مسلح ملزمان نے نہ رکنے پر سڑک پر فائرنگ کی جس کے باعث پتھر سے ٹکرا کر گرنے سے موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ کس جگہ پیش آیا ابھی اس کا تعین نہیں ہوا، پولیس واقعے کی مزید معلومات اکٹھا کر رہی ہے۔