راولپنڈی:
بلوچستان کے ضلع نوشکی کے قریب 14 نومبر 2026ء کو جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر عمر ناصر منہاس شہید اور حوالدار محمد عدنان خان شہید کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن، راولپنڈی میں ادا کردی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نمازِ جنازہ میں وزیرِ اعظم شہباز شریف، آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات، اعلیٰ سول و عسکری حکام اور شہداء کے لواحقین نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم ہمارے شہداء کی عظیم قربانی کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، ان کی بہادری، لگن اور مادرِ وطن کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی ہمیشہ باعثِ فخر رہے گی، شہداء کو ان کے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔