کوہاٹ کے علاقے ہنگو بائی پاس روڈ پر شہباز گل منڈی کے قریب بوری بند لاش مل گئی

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں


ویب ڈیسک November 15, 2026

کوہاٹ کے علاقے ہنگو بائی پاس روڈ پر شہباز گل منڈی کے قریب بوری بند لاش مل گئی۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاش کو ریکور کرکے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کوہاٹ منتقل کر دیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 کوہاٹ کے مطابق ہسپتال میں متوفی کی شناخت نوید ولد نامعلوم، عمر تقریباً 27 سال، سکنہ جنگل خیل، حال رہائشی کیمپ نمبر 3 کے نام سے ہوئی۔واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں، جبکہ لاش ملنے کے واقعے نے علاقے میں تشویش پیدا کر دی ہے۔