انگلینڈ کا دوسرے ون ڈے میں شاندار کم بیک، آسٹریلیا کو 135 رنز سے شکست

ون ڈے میچز کی سیریز کا فیصلہ کن میچ بدھ کو ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا


ویب ڈیسک November 15, 2026

انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے میچ میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 135 رنز سے شکست دے دی، جس کے بعد تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔

ون ڈے میچز کی سیریز کا فیصلہ کن میچ بدھ کو ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ کی کامیابی میں ٹام بینٹن کی شاندار سنچری نے بنیادی کردار ادا کیا، جبکہ ول جیکس اور جارڈن کاکس نے اننگز کے اختتامی مرحلے میں عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا مجموعہ مستحکم بنایا۔

جواب میں آسٹریلیا کی ابتدائی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی اور اس کی چار وکٹیں صرف 29 رنز پر گر گئیں، جس کے بعد میزبان ٹیم میچ میں واپسی نہ کر سکی۔

پرتھ میں پہلے ون ڈے میں مایوس کن کارکردگی کے بعد انگلینڈ نے دوسرے میچ میں بھرپور انداز میں واپسی کرتے ہوئے سیریز کو فیصلہ کن مقابلے تک پہنچا دیا۔