پیرس: فرانس میں بڑے سائبر حملے کے بعد تقریباً 2 کروڑ 20 لاکھ افراد کی ذاتی معلومات چوری یا متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حملے میں طبی مراکز اور لیبارٹریوں سے متعلق حساس معلومات بھی افشا ہونے کا امکان ہے۔
رپورٹس کے مطابق سائبر حملے کے نتیجے میں لاکھوں شہریوں کی نجی معلومات کی سلامتی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ تاہم فی الحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کتنے افراد کا ڈیٹا حقیقتاً چوری ہوا ہے اور کون سی معلومات اس حملے سے متاثر ہوئی ہیں۔
ڈیٹا چوری کے واقعے کے بعد متعلقہ فرانسیسی حکام نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ اس سلسلے میں متاثرہ معلومات کی نوعیت اور سائبر حملے کے دائرہ کار کا تعین کرنے کے لیے سکیورٹی جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔
طبی مراکز اور لیبارٹریوں سے منسلک معلومات کے ممکنہ افشا ہونے نے شہریوں کے طبی ریکارڈ اور دیگر حساس ڈیٹا کے تحفظ سے متعلق خدشات بڑھا دیے ہیں۔
اس واقعے کے بعد فرانس میں صحت کے شعبے سے وابستہ اداروں کی سائبر سکیورٹی اور ڈیجیٹل معلومات کے تحفظ کے انتظامات پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔