پشاور:
صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں معمولی تکرار پر دو بھائیوں کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق پولیس اسٹیشن خزانہ چوکی صوبت خان گھڑی کی حدود میں ماموں زاد بھائیوں کی فائرنگ سے دو کم عمر بھائی جاں بحق ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ موٹر سائیکل کے معاملے پر ہونے والی تکرار کے باعث پیش آیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں بھائی جان کی بازی ہار گئے۔
دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی۔