سابق آسٹریلوی کرکٹر شین ڈائٹز کو پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق شین ڈائٹز ویسٹ انڈیز کے ساتھ سیریز سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
وہ اس سے قبل ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کے ہیڈ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔
شین ڈائٹز کی کوچنگ میں ویسٹ انڈیز نے 2024 اور 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیمی فائنلز کھیلے۔
51 سالہ شین ڈائٹز بنگلادیش اور نیدرلینڈز ویمنز ٹیموں کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں۔
شین ڈائٹز کا کہنا ہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم کا ہیڈ کوچ بننا اعزاز ہے۔ پاکستان کرکٹ کی شاندار تاریخ ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ 2028 کے ہوم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شائقین کو خوشیاں دینا ہدف ہے۔ ورلڈ کپ میں بہتر کارکردگی کے لیے سخت محنت کرنا ہوگی۔
شین ڈائٹز نے مزید کہا کہ قومی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے لیے پُرجوش ہوں۔