بھارتی نابینا کرکٹرز نے اپنے بینا کرکٹرز کو اخلاقیات سکھا دیں

ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے قبل بہترین اخلاق کا مظاہرہ کیا گیا


زبیر نذیر خان November 17, 2026

بھارتی نابینا کرکٹ ٹیم کے کپتان نے اپنے بینا کرکٹرز کو اخلاقیات سکھا دیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق بنگلادیش کے شہر ڈھاکہ میں جاری ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے قبل بہترین اخلاق کا مظاہرہ کیا گیا۔

بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان گلزار ہادی نے پاکستانی کپتان عیسیٰ علی سے ہاتھ ملا کر سب کی آنکھیں کھول دیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف مینز اور ویمنز کرکٹ مقابلوں کے موقع پر بھارتی کپتانوں اور کھلاڑیوں  کی جانب سے روایتی انداز میں ہاتھ ملانے سے اجتناب کیا جاتا رہا ہے۔

بھارت کے اس طرز عمل کو بدتر ین اور غیر اخلاقی ہونے کے ساتھ اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی تصور کیا گیا۔

تاہم بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کے پاکستانی کپتان سے ہاتھ ملانے سے مثبت تاثر ابھر کر سامنے آیا ہے اور کرکٹ کے حلقوں میں یہ رویہ داد اور تحسین پا رہا ہے۔