کراچی:
شہر قائد کے علاقے محمود آباد جونیجو ٹاؤن میں نشے کے دوران دوستوں کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں تیز دھار آلے کے وار سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ خلفائے راشدین مسجد کے قریب پیش آیا، جہاں چار دوست گلی کے کونے پر چبوترے پر بیٹھے نشہ کر رہے تھے۔ اس دوران ملزم عاصم نے تیز دھار آلے سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں عباس جاں بحق اور زوہیب احمد شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق مقتول اور زخمی سمیت ملزم کا تعلق ایک ہی محلے سے ہے۔ مقتول کیٹرنگ کا کام کرتا تھا جبکہ زخمی واٹر ٹینکر کا ڈرائیور ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار اور آلہ قتل برآمد کرلیا۔ ملزم بھی واقعے میں معمولی زخمی ہوا ہے۔