ایپل کی متعدد سروسز میں اچانک خرابی، سائبر حملہ یا تکنیکی مسئلہ؟

ایپل کے مطابق منگل کی دوپہر تک متعدد سروسز بحال کر دی گئی تھیں، جبکہ باقی متاثرہ سسٹمز کی بحالی کے لیے کام جاری تھا۔


ویب ڈیسک November 18, 2026

معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی متعدد آن لائن سروسز میں اچانک خرابی کے باعث دنیا بھر میں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق منگل کو ایپل کی آئی کلاؤڈ، ایپل پے، ایپ اسٹور اور دیگر سروسز متاثر ہوئیں، جس کے باعث صارفین مختلف سہولیات استعمال کرنے سے محروم رہے۔

متعدد صارفین نے آئی کلاؤڈ اکاؤنٹس میں لاگ اِن نہ ہونے، ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے اور ایپل پے کے ذریعے ادائیگیاں مکمل نہ ہونے کی شکایات کیں۔

بعض آئی فون اور میک صارفین کے اکاؤنٹس خودکار طور پر لاگ آؤٹ ہو گئے، جبکہ ایپل میوزک اور دیگر خدمات تک رسائی میں بھی مشکلات پیش آئیں۔

کمپنی نے وضاحت کی کہ یہ مسئلہ اندرونی سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کے باعث پیدا ہوا تھا اور اس کا کسی سائبر حملے سے تعلق نہیں۔

ایپل کے مطابق منگل کی دوپہر تک متعدد سروسز بحال کر دی گئی تھیں، جبکہ باقی متاثرہ سسٹمز کی بحالی کے لیے کام جاری تھا۔