اسلام آباد میں حرام گوشت کے بڑے ٹھکانے کا انکشاف، گدھے، کتے کچھوے، گیدڑ اور پینگولین بھی برآمد

12 زندہ گدھے، 5 کتے اور 17 کچھوے برآمد ہوئے، یک مردہ گدھا، ایک گیدڑ اور پینگولین بھی برآمد کیا گیا۔


عمران اصغر November 18, 2026

اسلام آباد کے ڈی چودہ میں حرام گوشت کے ایک اور ٹھکانے کا انکشاف ہوا جب کہ  مقدمہ درج کرلیا گیا۔

12 زندہ گدھے، 5 کتے اور 17 کچھوے برآمد ہوئے، یک مردہ گدھا، ایک گیدڑ اور پینگولین بھی برآمد کیا گیا۔

کارروائی کے دوران آٹھ سو کلو حرام گوشت برآمد وہا، گوشت اور گدھے کی ترسیل کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں تھا۔

حرام گوشت موقع پر تلف کردیا گیا جب کہ  زندہ جانور وائلڈ لائف کے حوالے کردئے گئے۔