ریاض: سعودی قیادت میں قائم یمن اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دارالحکومت ریاض کے علاقے کی جانب داغا گیا حوثیوں کا کروز میزائل فضا ہی میں روک کر تباہ کردیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بدھ 18 نومبر کو جاری بیان میں بتایا کہ حوثیوں کی جانب سے ریاض کی سمت ایک کروز میزائل داغا گیا تھا، جسے فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے روک لیا۔
اتحاد کے ترجمان نے میزائل کو تباہ کرنے کی تصدیق کی، تاہم بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ میزائل کہاں سے داغا گیا تھا، اسے کس مقام پر روکا گیا یا اس واقعے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان ہوا ہے یا نہیں۔
تاحال حوثیوں کی جانب سے اس میزائل حملے کے حوالے سے کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔