نیسپاک نے پنجاب کے دریاؤں میں سونے کے بڑے ذخائر موجود ہونے کی تصدیق کردی

اٹک، میانوالی ،ستلج  میں سونے کے ذخائر کو نو بلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے، ذرائع پنجاب حکومت 


عائشہ صغیر November 18, 2026

پنجاب کے دریاؤں میں سونے کی ذخائر کے حوالے سے بڑی پیش رفت  ہوئی ہے جب کہ نیسپاک کی ابتدائی رپورٹ میں صرف ایک بلاک میں پچھہتر ہزار تولے سونے کی تصدیق ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق اٹک، میانوالی ،ستلج  میں سونے کے ذخائر کو نو بلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے،  زرائع پنجاب حکومت  نے کہا کہ سونے کی  مجموعی مالیت کئی سو ارب روپے تک ہو سکتی ہے۔

ذرائع پنجاب حکومت  نے کہا کہ نیسپاک نے باقی بلاکس میں سونے کی مقدار سے متعلق سروے کا آغاز کردیا، باقی بلاکس میں نیسپاک کی فائنل رپورٹ موصول ہونے کے بعد  بین الاقوامی آکشن کیے جانے کا امکان ہے۔