این سی سی آئی اے کے مقدمہ میں گرفتار صحافی شاہد میتلا کا 2 روزہ راہداری ریمانڈ منظور

 این سی سی آئی اے بلوچستان  نے گرفتار صحافی شاہد میتلا کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے7 روزہ راہداری ریمانڈ کی استدعا کی


فیاض محمود November 18, 2026

جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان کی عدالت نے این سی سی آئی اے کے مقدمہ میں گرفتار صحافی شاہد میتلا کا دو روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے دو روز میں متعلقہ عدالت پیش کرنے کا حکم دےدیا۔

 این سی سی آئی اے بلوچستان  نے گرفتار صحافی شاہد میتلا کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے7 روزہ راہداری ریمانڈ کی استدعا کی۔

ایڈوکیٹ حبیب حنظلہ کیجانب سے راہداری ریمانڈر کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ جب ملزم کو دوسرے  شہر میں ریمانڈر پر لیکر جانا ہو تو پولیس رولز کے تحت ہوم آفس کے تحت کوآرڈینیشن لازمی ہے۔

شاہد میتلا کے مطابق انہوں نے بی ایل اے کیخلاف متعدد ٹویٹس کی ہیں انکو بلوچستان میں خطرہ ہے، ہمیں ابھی تک ایف آئی آر ہی فراہم نہیں کی گئی۔

اسی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت منظور کر رکھی ہے، دلائل سننے کے بعد عدالت نے راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ دو روز میں شاہد میتلا کو متعلقہ عدالت پیش کیاجائے۔