پی پی پی اگر سنجیدہ ہے تو اپنے گورنر خیبرپختونخوا سے استعفیٰ لے، قائد حزب اختلاف

بلاول بھٹو زرداری کی باتیں ایک طرف لیکن عملی اقدامات نظر آنے چاہئیں، علامہ راجا ناصر عباس


اسامہ اقبال November 18, 2026
فوٹو: فائل

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ اگر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سنجیدہ ہے تو خیبرپختونخوا میں غیرآئینی طور پر گرائی گئی حکومت بحال کرے اور اپنے گورنر سے استعفیٰ لے۔

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجا ناصر عباس نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی باتیں نہیں عمل سے کچھ ثابت کرے اور پہلا قدم گورنر کو ہٹا کر اٹھا لے۔

انہوں نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی سنجیدہ ہے تو خیبر پختونخواہ میں غیر آئینی طور پر گرائی گئی حکومت بحال ہونی چاہیے اور اپنے گورنر سے استعفیٰ لے اور ایک قدم پیچھے ہٹائے تو ہم سمجھیں گے کہ وہ سنجیدہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک آئین کی بالادستی کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا، بلاول بھٹو زرداری کی باتیں ایک طرف لیکن عملی اقدامات نظر آنے چاہئیں، جب پیپلز پارٹی کے عملی اقدامات نظر آئے تو ہی اعتماد کیا جا سکتا ہے۔