ون کانسٹیٹیوشن ایونیو اسکینڈل کے بعد نیب متحرک 

 سابق سی ڈی اے فنانس ایڈوائزر اظہر علی چوہدری کو نیب نے طلب کر لیا


فیاض محمود November 19, 2026

ون کانسٹیٹیوشن ایونیو اسکینڈل کے بعد نیب متحرک  ہوگیا جب کہ سابق سی ڈی اے فنانس ایڈوائزر اظہر علی چوہدری کو نیب نے طلب کر لیا۔

اظہر علی چوہدری کی جانب سے نیب کال اپ نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج  کردیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت تک درخواست گزار کے خلاف تادیبی کاروائی سے روک دیا۔

عدالت کا درخواست گزار کو نیب انویسٹیگیشن جوائن کرنے کا حکم دیا، جسٹس خادم حسین سومرو نے دو صفحات کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

وکیل درخواست گزار  نے کہا کہ نیب کال اپ نوٹس غیر قانونی ہے، 2019 میں ریٹائرڈ ہو چکا ہوں، بطور فنانس ایڈوائزر قانون کے مطابق کام کیا،  نیب کال اپ نوٹس کو کالعدم قرار دیا جائے۔

عدالت نے نیب کال اپ نوٹس کے خلاف درخواست میں نوٹس کرتے ہوئے 8 دسمبر تک جواب طلب کر لیا