ریاض: سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے ملک کے جنوب مغربی شہروں ابہا اور خمیس مشیط کے رہائشیوں کے لیے ہنگامی الرٹ جاری کیے، تاہم بعد میں اعلان کیا کہ دونوں مقامات پر ممکنہ خطرہ ٹل گیا ہے۔
خبر رساں ادارے ٹی آر ٹی ورلڈ کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے الگ الگ انتباہات کے ذریعے خمیس مشیط گورنریٹ اور شہر ابہا کے رہائشیوں کو ممکنہ خطرے سے خبردار کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے قومی ابتدائی انتباہی پلیٹ فارم کے ذریعے دونوں شہروں میں الرٹس جاری کیے گئے۔ محکمہ شہری دفاع نے بعد ازاں تصدیق کی کہ ابہا اور خمیس مشیط میں خطرے کی صورت حال ختم ہوگئی ہے۔
تاہم حکام نے ان انتباہات کی وجہ بننے والے خطرے کی نوعیت، ممکنہ واقعے یا اس کے پس منظر سے متعلق کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔