لاہور: ڈیفنس میں 11 سالہ  گھریلو ملازم گرم  چائے پھینک دی گئی

پولیس نے کہا کہ 11 سالہ امجد پر مالک کے بیٹے فیضان نے چائے لیٹ بنانے پر سرزنش کی


سید مشرف شاہ November 19, 2026

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں 11 سالہ  گھریلو ملازم گرم  چائے پھینک دی گئی۔

پولیس نے کہا کہ 11 سالہ امجد پر مالک کے بیٹے فیضان نے چائے لیٹ بنانے پر سرزنش کی،  ملزم فیضان نے تشدد کے بعد چائے کی  پتیلی امجد پر الٹ دی۔

پولیس نے کہا کہ  گرم  چائے گرنے سے امجد کا منہ اور جسم جھلس گیا،  امجد کے چچا بلال کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا  گیا، ملزم کی  گرفتاری کے لئے چھاپے،گرفتار نہ ہو سکا۔