دنیا بھر کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اہلکاروں کا خفیہ ڈیٹا چوری اور فروخت کرنے والا پاکستانی گرفتار

این سی سی آئی اے کراچی نے انٹیلیجنس ایجنسیوں کی شکایت پر سخت نگرانی کے بعد ملزم کو گرفتار کیا


آفتاب خان November 19, 2026

این سی سی آئی اے نے ایک اور اہم کارروائی میں ڈارک ویب کے ذریعے دنیا بھر کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اہلکاروں کا خفیہ ڈیٹا چوری اور فروخت کرنے والے پاکستانی نوجوان کوگرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق این سی سی آئی اے کراچی نے بین الاقوامی ایجنسی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو منظور کالونی کے قریب سے گرفتار کیا۔ متعلقہ بین الاقوامی ایجنسی 2023 سے ملزم کی سرگرمیوں پرنظر رکھی ہوئی تھی۔

ملزم مختلف ممالک کے انٹیلی جنس اہلکاروں کی اصل شناخت، کوڈ نام اور خفیہ معلومات ڈارک ویب کے ذریعے فروخت کررہا تھا۔

این سی سی آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم ٹیلی گرام پر گوتھم کے نام سے اکاؤنٹ چلا رہا تھا اور ڈارک ویب سے حاصل کردہ ڈیٹا مختلف ذرائع کو فروخت کرتا تھا۔

ملزم فوڈ ڈیلیوری کا کام بھی کرتا تھا، اس کی شناخت آئی پی ایڈریسزکی مدد سے کی گئی،اس کے جسم پر موجود مختلف ٹیٹوز اور سائبر جرائم سے متعلق دیگر تفصیلات بھی تحقیقات کا حصہ ہیں۔

حکام کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے بین الاقوامی ایجنسی تین سال سے کوشش کررہی تھی۔

یہ الگ سے لگالو