ٹیلی کام کمپنیوں کی موبائل سائٹس کا معائنہ، ناقص ترین انتظامات کا انکشاف

معائنہ کراچی،لاہور،بہاولپور،کوئٹہ،پنڈی،اسلام آباد،چارسدہ،پشاور،میرپور،اسکردو،کھرمنگ،ہری پور،مانسہرہ،گوادر میں کیا گیا


بزنس رپورٹر November 20, 2026
گرفتار ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا،حکام:فوٹو:فائل

اسلام آباد:

ٹیلی کام سروسز کا معیار جانچنے کے لیے پی ٹی اے کے ملک گیر سروے میں بجلی کی عدم فراہمی، متبادل انتظامات میں خامیوں، ڈیوائسز میں نقائص، بیٹریوں اور جنریٹرز کی خرابیوں، فائبر آپٹک کیبلز کے تحفظ کے مسائل اور دیگر انتظامی و بنیادی ڈھانچے کی خامیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق پی ٹی اے نے ٹیلی کام سروسز کے معیار اور فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے جاری ملک گیر فیلڈ مانیٹرنگ کے تحت 29 اکتوبر سے گیارہ نومبر 2026ء تک 226 موبائل سائٹس کا معائنہ کیا، اس طرح اب تک معائنہ کردہ ٹیلی کام سائٹس کی مجموعی تعداد 1127 سے تجاوز کر گئی ہے۔

یہ معائنے کراچی، لاہور، بہاولپور، کوئٹہ، راولپنڈی، اسلام آباد، پنڈی گھیب، چارسدہ، پشاور، میرپور، اسکردو، کھرمنگ، ہری پور، مانسہرہ، گوادر اور سرگودھا میں کیے گئے جن میں ضلعی انتظامیہ، منتخب نمائندوں، مقامی اسٹیک ہولڈرز اور ٹیلی کام آپریٹرز سے  رابطے کیے گئے تاکہ سروسز میں موجود خامیوں کی نشاندہی اور بروقت ازالے میں مدد مل سکے۔

معائنوں کے دوران بجلی کی فراہمی اور متبادل انتظامات میں خامیوں، ڈیوائسز میں نقائص، بیٹریوں اور جنریٹرز کی خرابیوں، فائبر آپٹک کیبلز کے تحفظ سے متعلق مسائل اور دیگر انتظامی و بنیادی ڈھانچے کی خامیوں کی نشاندہی ہوئی۔

پی ٹی اے مسلسل فیلڈ مانیٹرنگ اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے کے ذریعے ان خامیوں کے ازالے کے لیے ضروری اقدامات کر رہا ہے تاکہ ملک بھر میں ٹیلی کام سروسز کا مجموعی معیار بہتر ہو، ان کی فراہمی زیادہ قابلِ اعتماد ہو اور خرابی کی صورت میں سروس برقرار رکھنے یا جلد بحالی ممکن ہو۔