فارن میڈیکل گریجویٹس پاکستانی ڈاکٹرز کی رجسٹریشن ایگزامینشن کے لیے نیا شیڈول جاری

این آر ای اسٹیپ ٹو رجسٹریشن پورٹل 23 نومبر کو کھل جائے گا، رجسٹریشن دو دسمبر تک ہوگی، امتحان دسمبر اور جنوری میں ہونگے


اسٹاف رپورٹر November 20, 2026

اسلام آباد:

 

فارن میڈیکل گریجویٹس پاکستانی ڈاکٹرز کی نیشنل رجسٹریشن ایگزامینشن کے لیے پی ایم ڈی سی نے نیا شیڈول جاری کر دیا۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق این آر ای اسٹیپ ٹو امتحان دسمبر اور جنوری میں 3 مرحلوں میں ہوگا، این آر ای اسٹیپ ٹو کا پہلا امتحان 12 اور 13 دسمبر کو ہو گا، دوسرا امتحانی سیشن 19 اور 20 دسمبر کو منعقد ہوگا، این آر ای اسٹیپ ٹو کا تیسرا امتحان 2 اور 3 جنوری 2027 کو ہو گا۔

پی ایم ڈی سی کے جاری کردہ لیٹر کے مطابق این آر ای اسٹیپ ٹو رجسٹریشن پورٹل 23 نومبر کو کھل جائے گا، این آر ای اسٹیپ ٹو رجسٹریشن دو دسمبر تک جاری رہے گی، تمام امتحانی مواقع استعمال کرنے والے امیدواروں کو ایک اضافی چانس دیا گیا ہے، اضافی چانس میں ناکامی پر امیدوار کو این آر ای اسٹیپ ون دوبارہ دینا ہوگا۔.