تھرپار میں باپ بیٹے کا قتل، سابق ٹاؤن چیئرمین نے سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت حاصل کرلی

عدالت نے ملزم کی دس روزہ کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی، ایک لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم


ناصر بٹ November 21, 2026

تھرپار کر میں باپ اور بیٹے کے قتل میں نامزد سابق ٹاؤن چیئرمین پردیپ نے سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت حاصل کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھر پارکر کے علاقے چیلہار میں باپ بیٹے کے قتل کیس میں نامزد سابق ٹاؤن چیئرمین پردیپ نے سندھ ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کرلی۔

عدالت نے ملزم کی دس روزہ کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا جبکہ ملزم کو متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ میرے مؤکل کو غلط طور پر اس کیس میں نامزد کیا گیا ہے، درخواست گزار پردیپ متعلقہ عدالت سے رجوع کرنا چاہتا ہے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف پلاٹ اور درخت کاٹنے کے معاملے پر باپ سریش کمار اور بیٹے لوکیش کمار کے قتل کا الزام ہے۔