آسٹریلیا میں ایک رکن پارلیمنٹ نے اپنے الوداعی خطاب کے دوران گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کر کے ساتھی اراکین کو حیران کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی رکن پارلیمنٹ ایوان میں اپنا آخری خطاب کر رہے تھے کہ اچانک انہوں نے گفتگو کا رخ اپنی ذاتی زندگی کی جانب موڑ دیا۔
رکن پارلیمنٹ نے سب کے سامنے اپنی گرل فرینڈ سے سوال کیا کہ ’کیا تم مجھ سے شادی کرو گی؟‘
غیر متوقع پیشکش پر ایوان میں موجود اراکین حیران رہ گئے، تاہم جب ان کی گرل فرینڈ نے شادی کے لیے ہاں کہی تو پارلیمنٹ کا ایوان تالیوں اور خوشی کے نعروں سے گونج اٹھا۔
اس دلچسپ اور جذباتی لمحے کی ویڈیو بھی کیمرے میں محفوظ ہو گئی، جس میں ساتھی اراکین کو جوڑے کی خوشی میں شریک ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
یوں رکن پارلیمنٹ کا الوداعی خطاب شادی کی یادگار پیشکش میں تبدیل ہو گیا۔