حسن اسکوائر کے قریب بے قابو ٹرک کی ٹکر سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہوگئی

مشرق سینٹر کے قریب بے قابو ٹرک نے متعدد گاڑیوں کو روندا


عامر خان November 21, 2026

کراچی کے علاقے حسن اسکوائر مشرق سینٹر کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد دو ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے حسن اسکوائر میں مشرق سینٹر کے قریب بے قابو ٹرک نے متعدد گاڑیوں کو ٹکر مار کر روند دیا۔

حادثے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو افراد دوران علاج جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ مبینہ طور پر ٹرک کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں متعدد موٹر سائیکلیں، ایک ڈمپر اور پولیس موبائل کو نقصان پہنچا۔ حادثے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔

اُدھر نیوٹاؤن پولیس نے ایس ایس پی ایسٹ کی ہدایت پر ٹرک کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔

دوسری جانب شہر میں ہونے والے دیگر ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی یے۔