راولپنڈی میں تعمیراتی کام کے دوران متعلقہ محکموں کی سنگین غفلت کے باعث افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کالج روڈ چاہنا مارکیٹ کی سڑک کے فٹ پاتھوں کو توڑ کر نیا تعمیر کیا جارہا ہے، کام کرنے والے عملے نے ملبہ اور نالوں سے نکالا جانے والا کوڑا کرکٹ وہیں پھینک دیا۔
اسی اثنا شاپنگ کے لیے آئی خاتون معصوم بچی سمیت ملبے سے الجھ کر منہ کے بل گر گئی جبکہ بچی ماں کا ہاتھ چھوٹتے ہی کھلے نالے میں جاگری اور گہرے پانی میں ڈوبنے سے بال بال بچا گئی۔
ایک راہ گیر کے نہایت پھرتی کا مظاہرہ کرکے معصوم بچی کو نالےمیں ڈوبنے سے بچا لیا جبکہ دکانداروں نے بچی کے کپڑے صاف کروائے جسکے بعد ماں بیٹی وہاں سے چلے گے۔
اُدھر کالج روڈ چاہنا مارکیٹ کے دکاندار کام کے انداز سے سخت پریشان ہیں اور انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں کھلے نالے کے اردگرد نہ حفاظتی باڑ یا ربن نہیں لگائی گئی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی اختر ملک نے نوٹس لیا اور ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔