روما مائیکل کی شادی پر بہن کے ڈانس نے بالی ووڈ ہیروئنز کو ٹکر دے دی، ویڈیوز وائرل

روما مائیکل کی شندی کی تقریب میں بہن مریم مائیکل کے ڈانس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں


ویب ڈیسک November 21, 2026

پاکستانی اداکارہ اور سپر ماڈل روما مائیکل اور اداکار شان بیگ کی شادی کی تقریبات جاری ہیں۔ مایوں کے رنگا رنگ جشن کے بعد جوڑے نے شندی کی تقریب بھی منعقد کی، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

تقریب میں روما مائیکل سرخ رنگ کے خوبصورت لہنگے میں دلہن بنی نظر آئیں، جبکہ شان بیگ نے سیاہ لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔ دونوں ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں دکھائی دیے اور ان کے قریبی دوستوں اور اہل خانہ نے رقص اور موسیقی کے ساتھ تقریب کو یادگار بنایا۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

روما مائیکل اور شان بیگ دونوں اپنے اپنے شعبوں میں کام کررہے تھے جب ان کی ملاقات ہوئی اور پھر دونوں ایک دوسرے کے قریب آگئے۔ روما نے اپنے کیریئر کا آغاز ’مس ویٹ پاکستان‘ سے کیا، جس کے بعد وہ سپر ماڈل کے طور پر فیشن ریمپس پر نمایاں رہیں۔ بعد ازاں انہوں نے اداکاری کا رخ کیا اور ’اقتدار‘ سمیت مختلف ڈراموں میں کام کیا۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

دونوں پہلے ہی نکاح کرچکے ہیں، جبکہ اب شادی کی دیگر تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ مایوں کے بعد شندی کی ویڈیوز میں جوڑے کی خوشی اور اہل خانہ و دوستوں کی بھرپور شرکت نمایاں ہے۔