کراچی:
منظور کالونی عوامی چوک کے قریب گھر سے ایک نوجوان کی گلا کٹی لاش ملی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچ کالونی تھانے کے علاقے منظور کالونی عوامی چوک گلی نمبر 26 طیبہ مسجد کے قریب گھر سے ایک نوجوان کی گلا کٹی لاش ملی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کے بعد نوجوان کی لاش قانونی کارروائی کے لیے چھیپا ایمبولنس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کر دی، نوجوان کی شناخت 22 سالہ احمد ولد بابر کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او بلوچ کالونی شہزادہ سلیم نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی نوجوان نے بے روزگاری سے تنگ آکر خودکشی کی ہے، پولیس واقعے کے حوالے سے مزید معلومات اکٹھا کر رہی ہے۔