پولیس اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی، رحمان ڈکیت کا بیٹا زیر حراست

زیر حراست جبران پہلے بھی کئی با گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے، جبران کا بھائی ساربان مبینہ پولیس مقابلے میں مارا جاچکا ہے


اسٹاف رپورٹر November 22, 2026
فوٹو: فائل

کراچی:

لیاری پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے رحمان ڈکیت کے بیٹے کو حراست میں لے لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق کلاکوٹ جھٹ پٹ مارکیٹ میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران لیاری گینگ وار کمانڈر رحمان ڈکیت کے بیٹے جبران کو حراست میں لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق زیر حراست جبران اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے، جبران کا بھائی ساربان مبینہ پولیس مقابلے میں مارا جاچکا ہے، جبران کو حراست میں لینے کے بعد مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔,