پاکستانی اداکارہ ماورہ حسین کو ان کے شوہر اور اداکار امیر گیلانی نے آئی فون 18 پرو میکس تحفے میں دے دیا جس پر اداکارہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نئے فون کے ساتھ خصوصی فوٹو شوٹ بھی کروایا۔
ماورہ حسین نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے دلچسپ انداز میں لکھا کہ جب شوہر آپ کو نیا فون تحفے میں دے تو فوٹو شوٹ تو لازمی ہے۔
تصاویر میں اداکارہ پیلے رنگ کے پولکا ڈاٹ ٹاپ میں دکھائی دے رہی ہیں جسے انہوں نے سیاہ شرٹ اور ٹراؤزر کے ساتھ پہنا ہوا ہے۔ انہوں نے اپنے گھر کے مختلف مقامات پر تصاویر بنوائیں، تاہم شوہر امیر گیلانی اور بیٹے کے ساتھ کوئی تصویر شیئر نہیں کی۔
ماورہ کے مداحوں نے اس تحفے پر خوشی کا اظہار کیا جبکہ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ امیر گیلانی دوسروں کے لیے معیار بہت بلند کر رہے ہیں۔ اس پر ماورہ نے جواب دیا کہ یہ بات انہیں جذباتی کر دیتی ہے۔ اداکارہ منال خان نے بھی انہیں مبارک باد دی۔
واضح رہے کہ ماورہ حسین اور امیر گیلانی نے فروری 2025 میں شادی کی تھی اور ستمبر 2026 میں ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی۔