وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات ہوئی جس میں ملک کی امن و امان کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ملک کی امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں اہم قومی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات ہوئی جس میں پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر بھی موجود تھے۔
ملاقات میں پاکستان سپر لیگ کے 12ویں ایڈیشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ خیبرپختونخوا میں کرکٹ کے فروغ اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔