گھریلو ملازمہ فاطمہ ہلاکت کیس: ملزمان پر کم عمر بچوں سے مشقت و استحصال کی دفعہ لگانے کا حکم

نادرا کے جائزے کے مطابق بچی کی عمر 11 سال 11 ماہ تھی، تفتیشی افسر کی رپورٹ میں انکشاف


کورٹ رپورٹر November 23, 2026

اسلام آباد:

جوڈیشل مجسٹریٹ نائمہ عفت نے کم عمر بچی فاطمہ ہلاکت کیس میں ملزمان کے خلاف کم عمر بچوں سے مشقت اور استحصال سے متعلق قانون کی دفعہ تین لگانے کا حکم دے دیا۔ بچوں پر تشدد اور کم عمر بچوں کو بے سہارا چھوڑنے کی بھی دفعات مقدمے کا حصہ بنانے کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نائمہ عفت نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظوری کا تحریری آرڈر جاری کر دیا۔ نادرا کے جائزے کے مطابق بچی کی عمر 11 سال 11 ماہ تھی، تفتیشی افسر کی رپورٹ میں انکشاف سامنے آگیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کے لیے مزید تفتیش کے مختلف نکات کے تعین کی ہدایت کردی۔

عدالت نے کہا ہے کہ مقتولہ اور ایف آئی اے افسر، مقتولہ کے والد اور ایف آئی افسر ملزم فیملی کے ساتھ تعلق کا تعین ابھی ہونا ہے، بچی کس مقصد کے لیے ایف آئی اے افسر کے گھر تھی کیا کوئی مالی فائدہ لیا گیا یہ بھی تعین ہونا ہے۔

عدالت نے کہا کہ ملزمہ کے خاوند، ملازمین، ہمسایوں کے 161 کے بیان نہیں لئے جس سے تعین ہو کون سا کام یا چائلڈ لیبر تو نہیں لی جا رہی تھی، کمپلینٹ کے حوالے ابھی تعین نہیں کیا گیا کہ کیا وہ اس کے بدلے مالی لین دین تو نہیں کر رہا تھا، ملزمہ کے خاوند کا کردار، تین سال سے بچی کو سرکاری رہائش گاہ پر رکھنے اور کن حالات کی وجہ ہلاکت ہوئی ابھی تعین ہونا ہے۔

عدالت نے ہدایت کی کہ یہ دفعات مقدمے میں شامل کرنے متعلق آئندہ سماعت پر عدالت کو آگاہ کریں، حتمی طور پر اس کا تعلق چالان جمع ہونے کے بعد متعلق عدالت کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق ڈی وی آر کی تصدیق این سی سی آئی اے نے کر دی ہے، عدالت نے متعلقہ سی سی ٹی وی فوٹیج کا مکمل ٹرانسکرپٹ تیار کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے ملزمان کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور منظور کرتے ہوئے 26 نومبر کو دوبارہ ملزمان کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔.