کراچی: کتابوں کی آڑ میں مہنگی منشیات میرجوانہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

900 گرام میرجوانہ برآمد، مالیت 2 کروڑ 72 لاکھ 50 ہزار ہے


اسٹاف رپورٹر November 23, 2026

کراچی:

پاکستان کسٹمز ائیرپورٹ کلکٹریٹ نے انٹرنیشنل میل آفس کراچی سے کتابوں کی آڑ میں مہنگی منشیات میرجوانہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

اسسٹنٹ کلکٹر ائیرپورٹ خضر فیض کے مطابق انٹرنیشنل میل آفس میں معمول کی ایگزامینیشن کے دوران ایک مشکوک پارسل کی اسکیننگ کی گئی تو گتے کے ڈبے پر مشتمل پارسل میں 900 گرام میرجوانہ منشیات کی موجودگی کا انکشاف ہوا، برآمد میرجوانہ کی مالیت 2 کروڑ 72 لاکھ 50 ہزار ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ مشکوک پارسل کینیڈا سے ملتان کے لیے بک کرایا گیا تھا۔ پارسل بھیجنے والے نے میرجوانہ منشیات انتہائی مہارت کے ساتھ پارسل کے اندر سے چاکلیٹ کے ڈبوں میں چھپایا ہوا تھا۔

حکام نے مقدمہ درج کرکے منشیات ضبط کرلی اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔