کوہاٹ ٹنل ٹول پلازہ پر خوارج کے حملے میں سیکیورٹی گارڈ شہید

پولیس کے جوانوں نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ پسپا کر دیا



کوہاٹ ٹنل ٹول پلازہ پر خوارج کے حملے میں سیکیورٹی گارڈ شہید ہو گیا۔

پولیس کے جوانوں نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ پسپا کر دیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی گئی ہے جبکہ علاقے میں خوارج کی تلاش اور ممکنہ موجودگی کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔

ڈی پی او کوہاٹ ایس ایس پی رائے مظہر اقبال نے پولیس جوانوں کی بہادری اور جرات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کوہاٹ پولیس دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔